نادرا کے, ریکارڈ, میں میری ذات افغان, ہے لیکن میں, پاکستانی ہوں

نادرا کے ریکارڈ میں میری ذات افغان ہے لیکن میں پاکستانی ہوں

اسلام آباد: چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے بتایا کہ اظہارِ وجوہ کے نوٹسز اسلیے بھیجے گئے کیوں کہ چیننلز نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی تھی

پیمرا کسی چیننل کی ادارتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرتا تاہم چیننلز کو ضابطہ اخلاق کی پیروی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد کی رہائشی 10 سالہ فرشتہ کے قتل کی کوریج بھی زیر بحث آئی۔
اس موقع پر خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا کہ ٹیلی ویژن چیننلز کو سماجی مسائل پر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے۔
جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ کسی جرم کو قومیت سے منسلک نہیں کیا جاسکتا اس کے ساتھ انہوں نے نام لیے بغیر معاملےکو سیاسی رنگ دینے پر پشتون تحفظ مومنٹ پر بھی تنقید کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’نادرا کے ریکارڈ میں میری ذات افغان ہے لیکن میں پاکستانی ہوں اور اس قسم کے معاملات پر سیاست کرنا درست نہیں‘۔
علاوہ ازیں اجلاس میں ریڈیو پاکستان، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور لوک ورثہ کے ملازمین کو پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان کی, مشکلات میں, اضافہ, ہوگیا

شاہد خاقان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے