پانی کی عدم فراہمی اوربجلی کی بندش کے خلاف احتجاج

کراچی: مظاہرین کاکہنا تھاکہ ان علاقے میں ہفتے سے پانی بجلی کی فراہمی معطل ہے متعدد بار متعلقہ اداروں کوشکایت کی مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد مجبور ہوکر سڑک پراحتجاج کرنے کیلیے نکلے ہیں

لانڈھی نمبر 4 کے مکینوں نے جمعرات کی شام 4 بجے 12 ہزار روڈ پررکاوٹیں کھڑی کرکے پانی کی عدم فراہمی اور طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا جس باعث بدترین ٹریفک جام اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،مظاہرین نے اس موقع پر واٹربورڈ اورکے الیکٹرک کے خلاف بھی شدید نعرے لگائے۔
پانی کی عدم فراہمی کے باعث افطاری اورسحری میں شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مساجد میں بھی وضوکے لیے پانی میسر نہیں۔
مظاہرین کاکہنا تھاکہ 3 ہزارروپے کاٹینکر6 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے،اتنی مہنگائی میں ہم لوگ پانی کا ٹینکر کیسے خریدیں ، بجلی کی آنکھ مچولی نے زندگی اجیرن کردی ہے

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے