راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی

راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی

نئی دلی: انتخابات میں شکست کے بعد راہول گاندھی نے کہا کہ وہ مودی کو منتخب کرنے پر بھارتی عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں

انڈین نیشنل کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی۔

راہول گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج اپوزیشن کرنے کا نہیں، مودی کو مبارک باد دینے کا وقت ہے ، رہنما اورکارکن ہمت مت چھوڑیں کیونکہ نظریاتی جنگ جاری رہے گی ۔راہول گاندھی نے خود کی شکست کے حوالے سے کہا کہ امیٹھی کے عوام نے جو فیصلہ دیا ہے اس کااحترام کرتاہوں۔

کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے امیٹھی اتر پردیش سے الیکشن میں حصہ لیا تھا تاہم انہیں سابق اداکارہ سمرتی ایرانی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لوک سبھا کی اس نشست پر سمرتی ایرانی نے 49 فیصد (ایک لاکھ 4 ہزار 498) ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائیں جبکہ راہول گاندھی صرف 44 اعشاریہ 4 فیصد (94 ہزار 732) ووٹ حاصل کرپائے۔

یہ بھی پڑھیں

پلاسٹک سمندروں کو آلودہ کررہا ہے، جی20 ممالک سمندری کچرا اٹھانے کیلئے رضامند

پلاسٹک سمندروں کو آلودہ کررہا ہے، جی20 ممالک سمندری کچرا اٹھانے کیلئے رضامند

ٹوکیو : سمندروں سے پلاسٹک کا کچرا کم کرنے کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے