معصوم بچی فرشتہ کے ساتھ زیادتی کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج

اسلام آباد:مختلف تنظیموں کی جانب سےمعصوم فرشتہ سے زیادتی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج

فرشتہ پوری قوم کی بیٹی ہے۔ اب صرف مذمت کافی نہیں بہت ہوچکا حکومت فوری طور پر عملی اقدامات کرے۔ قوانین پر نظرثانی کی ضرورت ہے، آخر کب تک ہمارے بچے غیر محفوظ رہیں گے۔

معصوم بچی فرشتہ کے ساتھ زیادتی کے خلاف سول سوسائٹی کے زیر اہتمام اسلام آبادپریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے میں متعدد افراد نے شرکت کی۔

معصوم فرشتہ کے ساتھ ہونیوالی زیادتی اور قتل کی گھناؤنی واردات اور فتح جنگ میں ہونیوالے حذیفہ قتل و زیادتی کیس کے خلاف ہونے والے اس مظاہرہ میں شریک نوجوانوں کی تعداد سینکڑوں میں تھی ۔

مظاہرے کا اہتمام مختلف تنظیموں کی جانب سے کیا گیا تھا ، مظاہرے کا مقصد معصوم بچی کے ساتھ زیادتی پر عوامی احتجا ج ریکارڈ کرانا تھا۔

 

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے