وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

کراچی: بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے اسپتالوں پر اپنا فیصلہ واپس لے۔

سندھ کے تین اسپتالوں کا کنٹرول وفاقی حکومت کے پاس رکھنے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے۔

ہم ہر فورم پر حکومت کے اس اقدام کی مزاحمت کریں گے، حکومت نے نظرثانی اپیل پر فیصلہ آنے تک کا انتظار کرنا بھی گوارا نہیں کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ تینوں اسپتالوں پر سندھ کے عوام کے اربوں روپے لگے ہیں، ان اسپتالوں میں حکومت سندھ نے انقلابی اقدامات کیے ہیں، دیگر شہروں میں این آئی سی وی ڈی کا قیام حکومت سندھ کا اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج کے اخراجات سندھ حکومت نے اٹھا رکھے تھے، پی پی، سندھ کے عوام کے ٹیکس، محنت سے بنائے گئے اثاثے غصب نہیں کرنے دیں گے

واضح رہے کہ وفاق نے سندھ کے تین بڑے اسپتالوں کا انتظامی کنٹرول واپس لے لیا ہے، وزارت قومی صحت نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

خورشید شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سکھر کی احتساب عدالت میں پیش

سکھر: سماعت شروع ہوئی نیب کی جانب سے خورشید شاہ کے15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے