جغرافیہ بدلتا ہے، قومیں نہیں بدلتیں، میں افغان تھا، افغان ہوں اور, افغان رہوں گا

جغرافیہ بدلتا ہے، قومیں نہیں بدلتیں، میں افغان تھا، افغان ہوں اور افغان رہوں گا

پشاور: محسن داوڑ کے اس متنازع ٹویٹ پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے ہیں۔ متنازعہ ٹویٹ کرنے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد نے بھی محسن داوڑ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی اسمبلی کے رکن نے ایسا بیان کیوں دیا

 

تمام پختون خود کو پاکستانی کہلوانے پر فخر کرتے ہیں، محسن داوڑ خود کو پاکستانی کیوں نہیں کہتے۔
پاکستان میں افغانستان کی سر زمین سے آئے روز کئی کارروائیاں کی جاتی ہیں لیکن محسن داوڑ کو کبھی ان کارروائیوں پر آواز اُٹھاتے نہیں دیکھا گیا۔ نہ ہی انہوں نے کبھی افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی پر کوئی بیان دیا۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن کا اس قسم کا بیان دینا تشویشناک ہے، محسن داوڑ سے پوچھا جانا چاہئیے کہ آخر وہ کون ہیں اور رکن قومی اسمبلی ہونے کے باوجود وہ ایسے بیانات کیوں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خیبرپختونخوا میں اب تعمیراتی شعبوں کو مزید مراعات دی جائیں گی

خیبرپختونخوا میں اب تعمیراتی شعبوں کو مزید مراعات دی جائیں گی

پشاور:خیبرپختونخوا میں اب تعمیراتی شعبوں کو مزید مراعات دی جائیں گی۔ جاری کردہ اعلامیہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے