امریکہ اور چین کے تجارتی مذاکرات ناکام

امریکہ اور چین کے تجارتی مذاکرات ناکام

چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے تجارتی مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے بیجنگ میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں پہلی بار صراحت کے ساتھ کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان گیارہ دور کے مذاکرات ہوئے تاہم یہ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کی مفاد پرستی مذاکرات کی ناکامی کا باعث بنی ہے اور یہ کہ واشنگٹن غیر قانونی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

لوکانگ نے کہا کہ باہمی اعتماد ایک دوسرے کے احترام و مفادات کی بنیاد پر ہی مذاکرات کامیاب ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ نے چین کی دو سو ارب ڈالر کی مصنوعات پر دس فیصد سے بڑھا کر پچّیس فیصد ڈیوٹی لگادی ہے جبکہ وہ تین سو پچّیس ارب ڈالر کی دیگر چینی مصنوعات پر بھی ڈیوٹی لگانے پر غور کر ہا ہے۔

امریکہ کے اس اقدام کے جواب میں چین نے بھی امریکہ کی ساٹھ ارب ڈالر کی درآمداتی اشیا پر دس سے پچّیس فیصد تک ڈیوٹی لگا دی ہے۔

میکسیکو میں جرائم پیشہ افراد کی پُرتعیش گاڑیاں نیلامی کے لئے پیش

یہ بھی پڑھیں

اکثریت کے باوجود لبرل پارٹی کو حکومت بنانے میں مشکلات کا سامنا

اکثریت کے باوجود لبرل پارٹی کو حکومت بنانے میں مشکلات کا سامنا

جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی نے کینیڈا کےعام انتخابات میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے