ایرانی قوم کے خلاف امریکی اقدامات انسانیت کے خلاف جرم، صدر حسن روحانی

ایرانی قوم کے خلاف امریکی اقدامات انسانیت کے خلاف جرم، صدر حسن روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی قوم کے خلاف امریکی اقدامات کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جنگ ایران کی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ آٹھ کروڑ بیس لاکھ ایرانیوں کے خلاف وحشیانہ جنگ ہے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے شمال مغربی ایران کے صوبے آذرائیجان غربی کی صوبائی کونسل کے اجلاس میں اپنے ایک بیان میں ایران کے خلاف امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ ایران میں غذائی اشیا اور دوائیں بھی منتقل نہیں ہونے دے رہا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دین، اسلام اور عزت و آزادی کے حوالے سے ایک آئیڈیل ملک کی حیثیت سے امریکہ کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے اور ایرانی قوم، دشمن کی منھ زوری کے سامنے کبھی تسلم نہیں ہوتی۔
انھوں نے کہا کہ ایران اپنا تیل فروخت کرے گا اور امریکی پابندیوں کو ناکام بنا دے گا۔ ایران کے صدر نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے لئے ایرانی قوم کو شکست دینا نا ممکن ہے۔
امریکہ نے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران پر دباؤ ڈالنے کے لئے ہر قسم کے حربے استعمال کئے ہیں۔
امریکی صدر ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا اور پھر ایران کے خلاف پابندیاں عائد کردیں۔
جبکہ امریکی صدر ٹرمپ کو اپنے اس اقدام پر نہ صرف امریکہ میں بلکہ عالمی سطح پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
چنانچہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے گذشتہ ہفتے منگل کے روز ایرانی حکام سے اپنے خطاب میں تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ ایرانی قوم کا یہ حتمی فیصلہ ہے کہ وہ امریکہ کے مقابلے میں استقامت کا سلسلہ جاری رکھے گی اور اس معرکے میں بھی امریکہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے مشترکہ اور متحدہ اقدامات اور ان کی ہر قسم کی سازشوں کے مقابلے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔

نیب کو سوچنا چاہیے کہ صرف کیس بنانا مقصد نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے