ویڈیو:عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کا ٹریلیر جاری

ممبئی ۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کا ٹریلیر جاری کردیا گیا جسے سوشل میڈیا پر بے حد مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار عامر خان  اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی فلموں کا بڑی بے صبری سے انتظار کیا جاتاہے جب کہ سلو میاں کی فلم ’’سلطان‘‘  کے بعد مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم کا شدت سے انتظار کیا جارہا ہے لیکن فلم نے ٹریلیر اپنی ریلیز کے ساتھ ہی مقبولیت کی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کا ٹریلیر جاری کردیا گیا جس  نے دیکھتے ہی دیکھتے مقبولیت حاصل کرلی ہے جب کہ مداحوں کی جانب سے  فلم کے ٹریلیرکو بے حد پسند کیا جاریا ہے جسے چند گھنٹوں میں ہی یو ٹیوب پر 30 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

فلم ’’دنگل‘‘ کے لیے عامر خان کی تیاری

فلم ’’دنگل‘‘ کا ٹریلیر

 

یہ بھی پڑھیں

الی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دے کر انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا

الی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دے دیا

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے