پاک و ہند وزراء خارجہ کی ملاقات

پاک و ہند وزراء خارجہ کی ملاقات

ہندوستان اور پاکستان کے وزراء خارجہ کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج کے مابین غیر رسمی ملاقات ہوئی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد ہندوستانی ہم منصب سشما سوراج سے بھی ملاقات ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  ہم نے انہیں واضح کیا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں، وزیر اعظم عمران خان نے تو پہلی تقریر میں کہا تھا کہ ہندوستان ایک قدم بڑھائے تو ہم دو بڑھائیں گے، ہم تو آج بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کی مستقل رہائش کیلیے ’گولڈن کارڈ‘ کا اجرا

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے