قصور واقعے کے بعد بھی اس طرح کے واقعے دیکھنے کو مل رہے ہیں

اسلام آباد: پیپلزپارٹی رہنماء شیری رحمان نے کہا ہے کہ فرشتہ کا افسوسناک واقعے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھائیں گے، پولیس مجرموں کو تحفظ دے رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے معصوم بچی فرشتہ کے معاملے میں غفلت برتنے والے پولیس والوں کو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ فرشتہ پورے قوم کی بیٹی ہے، فرشتہ کے افسوسناک واقعے کا معاملہ بھرپور طریقے سے اٹھایا جائیگا، پولیس افسران کو معطل کرنا ممکن نہیں ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ فرشتہ ہمارے گھر کی بچی تھی، یہ افسوسناک واقعہ وزیراعظم کے حلقے میں پیش آیا ہے، قصور واقعے کے بعد بھی اس طرح کے واقعے دیکھنے کو مل رہے ہیں، تھانوں میں فیملی دربدر پھرتی رہی ہے۔

پیپلزپارٹی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پولیس والوں نے والد سے کہا کہ وہ بچی باہر کیوں گئی تھی، پولیس والوں سے پوچھا جائیگا، فرشتہ کا افسوسناک واقعے کا معاملہ سینیٹ میں اٹھائیں گے، پولیس مجرموں کو تحفظ دے رہی ہے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں فرشتہ کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہ نیا پاکستان ہے؟ شیری رحمان ریاست مدینہ میں ایسا کبھی نہیں ہو سکتا ہے، آسمان گرے گی اور زمین پھٹے گی، بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے بھی اس معاملے پر آواز اٹھائی ہے، واقعات کی ذمہ داری لینا حکومت کی ذمہ داری ہے،

شیری رحمان نے کہا کہ غفلت برتنے والے پولیس والوں کو جیلوں میں ہونا چاہئے تھا، کنٹینر پر کھڑے ہوکر بربریت پھیلانہ آسان ہے، قانون پر عملدرآمد ہونا لازم ہے، پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ سر جھکا کر عدالتوں میں پیش ہوتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان کی, مشکلات میں, اضافہ, ہوگیا

شاہد خاقان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے