ہم روزہ رکھ کر کسی دوسرے انسان پر احسان نہیں کرتے

ہم روزہ رکھ کر کسی دوسرے انسان پر احسان نہیں کرتے

روزہ صبر کا نام ہے اورہمیں کوئی حق نہیں کہ اپنا غصہ کسی اور پر نکالیں

اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اگر آپ روزہ خالص اللہ کی خوشنودی کے لیے رکھ رہے ہیں تو ہم روزہ رکھ کر کسی دوسرے انسان پر احسان نہیں کرتے، ہم روزہ اپنے اور اپنے رب کے لیے رکھتے ہیں۔

اگر آپ روزہ خالص اللہ کی خوشنودی کے لیے رکھ رہے ہیں تو ہمیں کوئی حق نہیں کہ روزہ کی وجہ سے اپنا غصہ کسی اور پر نکالیں۔

ہمیں کوئی حق نہیں کہ بھوک کی وجہ سے اپنا غصہ کسی اور پر نکالیں کیوں کہ رمضان میں اللہ سبحان و تعالی کو آپ کی بھوک نہیں چاہیے بلکہ رمضان تو صبر، تحمل اور حوصلہ افزائی کا نام ہے۔کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ اگر آپ روزہ خالص اللہ کی خوشنودی کے لیے رکھ رہے ہیں تو خود کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے آپ میں سچے رہیں اور اس کا اثر دوسروں پر پڑنے دیں تاکہ اس طرح سے پتا چل سکے کہ روزہ رکھ کیوں رہے ہیں؟ آخر کار ہم سب انسان ہیں ہم سب میں خامیاں ہیں لیکن ہمیں کوشش جاری رکھنی چاہیے تاکہ خود کو بہتر سے بہتر بناسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

می ٹو کا غلط استعمال، ماہرہ خان پھٹ پڑیں

می ٹو کا غلط استعمال، ماہرہ خان پھٹ پڑیں

لاہور: بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان می ٹو کے غلط استعمال پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے