جو, انہوں نے, انتخابی مہم, میں کہا وہ کریں, گی

جو انہوں نے انتخابی مہم میں کہا وہ کریں گی

شکاگو: لوری لائٹ فٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو انہوں نے انتخابی مہم میں کہا وہ کریں گی یعنی ملک کے تیسرے بڑے شہر میں اصلاحات متعارف کرواؤں گی

سالوں سے کہا جارہا ہے کہ شکاگو اصلاحات کے لیے تیار نہیں ہے، خیر ، اصلاحات کے لیے تیار ہوجائیں’۔
شکاگو کی نو منتخب میئر نے کہا کہ کرپشن کی کوششوں میں کمی لانے کے لیے سٹی کونسل اراکین کے اختیارات کم کرنے اور ہتھیاروں پر مبنی تشدد میں کمی کے لیے بنیادی تبدیلیاں ترجیحات میں شامل ہوں گی۔
میونسپل کونسل کے اراکین کے خصوصی اختیارات محدود کرنے سے متعلق احکامات پر دستخط کیے،اس روایت کے تحت ہر رکن کو براہ راست زوننگ کی اجازت حاصل تھی۔
ان کو درپیش سخت ترین چیلنج میں سے شکاگو کے پولیس ڈپارٹمنٹ میں از سرِ نو تبدیلیاں لانا ہے۔
لوری لائٹ فٹ پہلی میئر نہیں جو پولیس ڈپارٹمنٹ میں تبدیلیاں لانا چاہتی ہیں لیکن امریکی ڈسٹرکٹ جج رابرٹ ڈو کی جانب سے حال ہی میں منظور کیے گئے کورٹ مانیٹر پلان کے ذریعے پولیس کے محکمے میں تبدیلی لانے کا بہترین موقع ہے۔
لوری لائٹ فٹ نے اپریل میں طویل عرصے سے زیر اقتدار سیاسی شخصیت کو شکست دے کر تاریخ رقم کی تھی اور شکاگو کی پہلی سیاہ فام میئر منتخب ہوئیں تھی۔
حلف برداری سے چند دن قبل کہا تھا کہ وہ 13 ہزار افسران پر مشتمل فورس میں تبدیلی سے متعلق سنجیدہ ہیں اور پولیس میں سخت اصلاحات لاتے ہوئے وہ اعلیٰ عہدوں پر نئی تقرریاں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

باسکٹ بال, کی چیمپئن بننے, والی ٹیم کے جشن میں, فائرنگ سے 2 افراد, زخمی

باسکٹ بال کی چیمپئن بننے والی ٹیم کے جشن میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی ٹورنٹو ریپٹرز کی پریڈ میں اسٹیج پر موجود تھے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے