بنگلا دیش, نےپاکستانی, شہریوں کے لیے ویزے, کا اجرا روک, دیا

بنگلا دیش نےپاکستانی شہریوں کے لیے ویزے کا اجرا روک دیا

ڈھاکا: بنگلادیش کے ہائی کمشنر نے گزشتہ چار ماہ سے پاکستانی حکومت کی جانب سے بنگلادیشی سفارتکار کے ویزے میں توسیع کی درخواست پر غور نہ کیے جانے کے بعد بطور احتجاج گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے جاری کرنا بند کردیے ہیں

اسلام آباد میں بنگلادیشی ہائی کمیشن کے پریس قونصلر محمد اقبال حسین نے اپنے ویزے میں توسیع کے لیے پاکستان کی وزارت خارجہ کو جنوری میں درخواست دی تھی جو بنگلادیشی وزارت داخلہ کی طرف سے بھیجی گئی لیکن اس پر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہےکہ سفارتکار کی اہلیہ اور بیٹے کی جانب سے بھی پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزے کے اجرا کی درخواست دی گئی تھی مگر اس پر بھی تاحال کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔
پاکستان نے ثقلین سیدہ کو بنگلادیش کے لیے اپنا ہائی کمشنر مقرر کیا ہے مگر بنگلا دیش نے اسلام آباد کی جانب سے اس نامزدگی کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے