حکومت, مخالف, مظاہروں کا, آغاز فیصل آباد سے, کیا جائے گا

حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز فیصل آباد سے کیا جائے گا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی حکومت نے لوگوں کی زندگی کو مشکل بنادیا ہے اور اپوزیشن سے درخواست کر رہی ہے کہ وہ اس کی ناکامیوں پر پردہ ڈالیں

جماعت اسلامی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز فیصل آباد سے کیا جائے گا جو بہت جلد پورے ملک میں غریب عوام کی آواز بن جائے گی
مظاہروں کا بنیادی مقصد بتاتے ہوئے جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، مالی خود مختاری کو انٹرنیشنل مانیٹر فنڈ (آئی ایم ایف) کے حوالے کرنے اور سیاست زدہ احتسابی عمل کے خلاف سڑکوں پر نکلا جائےگا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس احتجاجی تحریک میں مظاہرے، عوامی جلسے، کانر میٹنگز اور جو بھی ممکن ہوسکا شامل ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے لوگوں کی زندگی کو مشکل بنادیا اور ایسے میں جماعت اسلامی کے پاس لوگوں کی آواز بننے کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں ہے۔
انہوں نے دیگر اپوزیشن جماعتوں سے علیحدہ مظاہرے کرنے کے اپنے فیصلے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ہر جماعت کی اپنی حکمت عملی اور ایجنڈا ہوتا ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ جب احتساب کے عمل کی بات آئے گی تو ان کی جماعت کا ایجنڈ بالکل مختلف ہوگا، کیونکہ دوسرے صرف اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں اضافے کی بات کر رہے ہیں جبکہ جماعت اسلامی احتسابی عمل میں خامیوں کو اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان کی, مشکلات میں, اضافہ, ہوگیا

شاہد خاقان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے