گوگل, نے 19 اگست تک کے, لیے ہواوے کے, ساتھ اینڈرائیڈ سروسز بحال رکھنے کا اعلان کیا

گوگل نے 19 اگست تک کے لیے ہواوے کے ساتھ اینڈرائیڈ سروسز بحال رکھنے کا اعلان کیا

امریکا: گزشتہ ہفتے امریکا نے ہواوے کو بلیک لسٹ کردیا تھا جس کے باعث امریکی کمپنیوں کو ہواوے کے ساتھ کام کرنے کے لیے حکومتی منظوری درکار تھی

 

یہی وجہ ہے کہ گوگل نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ وہ ہواوے سے اپنا تعلق ختم کررہی ہے، جس کے فونز میں گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کیا جارہا ہے۔
گوگل کے اعلان نے ہواوے صارفین میں تشویش کی لہر دوڑا دی تھی اور چینی کمپنی کو یقین دہانی کرانا پڑی تھی کہ وہ اپنے آپریٹنگ سسٹم کی تیاری پر کام کررہی ہے۔
مگر اب نئی پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب گوگل نے 19 اگست تک کے لیے ہواوے کے ساتھ اینڈرائیڈ سروسز بحال رکھنے کا اعلان کیا۔
گوگل نے بھی ایک بیان میں بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ‘فونز کو اپ ٹو ڈیٹ اور محفوظ رکھنا ہر ایک کے مفاد میں ہے اور عارضی لائسنس کی بدولت ہمیں سافٹ وئیر اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس فراہم کرنے کا موقع اگلے 90 دن کے لیے مل گیا ہے’۔
ہواوے نے گوگل کے بیان پر بات کرنے سے گریز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

ریاست جارجیا کے حراستی مراکز میں قید خواتین کے ’رحم مادر‘ نکالے جانے کا اسکینڈل

امریکا: اسکینڈل اس وقت سامنے آیا جب ریاست جارجیا کی ارون کاؤنٹی کے ایک حراستی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے