حمزہ شہباز, کے, خلاف چارج, شیٹ تیار

حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار

لاہور: نیب تفتیشی افسران نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار کرلی ہے، اس حوالے سے تمام شواہد اور ریکارڈ بھی پراسیکیوشن ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے

سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے خاندان کے گرفتار فرنٹ مینوں سے ہونے والی تفتیش سے متعلق عدالت کو اگاہ کرے گا جب کہ حمزہ شہباز سے تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام عائد کیا جائے گا۔
نیب نے شریف فیملی کی کمپنیوں میں کام کرنے والی ملازمین کے اکاؤنٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشن سے متعلق بھی عدالت کو اگاہ کرے گا۔ جس کے تحت شریف فیملی کی کمپنی کے چپڑاسی کے اکاؤنٹس سے 3 ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشنز کی گئیں، ملک مقصود احمد شریف فیملی کی ملکیت چنیوٹ انرجی آفس میں بطور چپڑاسی کام کرتا ہے، اربوں روپے چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے۔ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز بے نامی اکاؤنٹس میں رقم رکھتے جسے کیش کرایا جاتا رہا۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے خطیر رقم فضل داد عباسی کی معاونت سے بیرون ملک بھجوائی۔

یہ بھی پڑھیں

پیراگون, اسیکنڈل, کیس کی سماعت, 27 جون تک ملتوی, کردی

پیراگون اسیکنڈل کیس کی سماعت 27 جون تک ملتوی کردی

لاہور: نیب کی جانب سے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کو احتساب عدالت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے