بین الاقوامی, ائیرپورٹ پر چھوٹا, جہاز گر کر, تباہ ہوگیا

بین الاقوامی ائیرپورٹ پر چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہوگیا

دبئی: دبئی کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سروے کے لیے استعمال ہونے والا چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں پائلٹ، معاون ہوا باز سمیت دو مسافر جاں بحق ہوئے

حادثے کے بعد دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ آنے والی پروازوں کو المکتوم ہوائی اڈے کی سمت موڑ دیا گیا البتہ ریسکیو آپریشن مکمل ہوتے ہی فضائی ٹریفک کو بحال کردیا گیا۔
حادثے کے بعد پروازوں کی روانگی میں تاخیر بھی ہوئی جس کے باعث دبئی ائیرپورٹ پر مسافروں کا رش لگ گیا۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اڑان بھرنے کے بعد جہاز کا توازن خراب ہوگیا تھا جس کے بعد وہ ہوائی اڈے کی حدود میں ہی گر کر تباہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق دبئی سے ہے تاہم ابھی اُن کی شناختی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

انڈیا: امریکہ کی مقبول موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے اعلان کیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے