کراچی آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی میں ایمپریس مارکیٹ صدر کے ترقیاتی منصوبے اور شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی خواہش ہے کہ کراچی اور سندھ ترقی کرے۔ کراچی میں اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

گزشتہ دنوں پاک سرزمین پارٹیجانب سے تند و تیز باتوں کے تبادلے پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کچھ تلخیاں اور سخت باتیں کیں جس کا بے حد افسوس ہے۔ وہ کسی سیاسی بحث میں الجھنا نہیں چاہتے۔

گورنر سندھ کے دورے کے موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ، کمشنر کراچی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں مردم شماری غلط ہوئی اسی وجہ سے شہر میں مسائل زیادہ ہیں

کراچی میں مردم شماری غلط ہوئی اسی وجہ سے شہر میں مسائل زیادہ ہیں

کراچی: صفائی کے 20 دن میں 48 ہزار ٹن کچرا نالوں سے صاف کیا گیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے