کڈنی ہل, کوشہریوں, کے لیے, بہترین پارک, بنایا جائے, گا

کڈنی ہل کوشہریوں کے لیے بہترین پارک بنایا جائے گا

کراچی: بڑی سڑکوں کے کناروں اور فٹ پاتھوں پر تمام تجارتی و فلاحی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے تجاوزات کے خلاف ایک اور بڑی کارروائی اور تسلسل کے ساتھ مہم شروع کی جارہی ہے

کڈنی ہل پر واقع احمد علی پارک 62 ایکڑ رقبے پر مشتمل ہے لہٰذا سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں اس خوبصورت پہاڑی پر مجوزہ پارک کی اراضی پر قائم تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے اور اس کا پی سی ون تیار کرکے عیدالفطر کے بعد اس پارک کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
سپریم کورٹ کی ہدایت پر انسداد تجاوزات کارروائی کے جائزہ اجلاس میں ڈپٹی میئر سید ارشد حسن، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمنٰ، سینئر ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن مسعود عالم، سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی، ڈائریکٹر لینڈ شیخ کمال، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ، مشیر قانون عذرا مقیم شریک تھیں، اجلاس میں بتایا گیا کہ کڈنی ہل پارک پر 5 بنگلے غیرقانونی تعمیر کیے گئے ہیں اور کچھ اور تجاوزات بھی ہیں۔
میئر کراچی وسیم اختر نے ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کے واضح احکام ہیں کہ پارکوں کی جگہ کو مکمل بحال کیا جائے، کڈنی ہل پارک سے بھی تجاوزات کا مکمل خاتمہ کرکے اسے شہریوں کے لیے ایک بہترین پارک بنایا جائے گا، کڈنی ہل پارک کی حدود میں جو رہائشی مکانات آرہے ہیں پہلے انھیں باقاعدہ مارکنگ کرنے کے بعد نوٹس جاری کردیا جائے اور انھیں اپنے مکانات کو حدود میں کرنے کی ہدایت کی جائے تاہم اس کے باوجودبھی اگر کوئی ازخود بڑھائی گئی جگہ خالی نہیں کرتا تو محکمہ انسداد تجاوزات کڈنی ہل پارک کی حدود میں آنے والی رہائشی تعمیرات کا خاتمہ کردے۔

یہ بھی پڑھیں

ڈالر کی, قدر میں ,ایک روپے 16 پیسہ کا اضافہ

ڈالر کی قدر میں ایک روپے 16 پیسہ کا اضافہ

کراچی: پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے