عشرت العباد گورنر کے منصب کا اخلاقی جواز کھو چکے

سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے کئی بار 12 مئی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا مگر کسی نے کان نہیں دھرے۔

انہوں نے  کہا کہ گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال 12 مئی کے الزامات ایک دوسرے پر عائد کررہے ہیں، اب گھر کے بھیدی خود لنکا ڈھا رہے ہیں مگر ریاست پھر بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صدر کا کہنا تھا کہ کراچی میں قتل کیے جانے والے بے گناہ افراد کا لہو چیخ چیخ کر انصاف مانگ رہا ہے مگر ریاست تحقیقات میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی۔ شاہی سید نے مزید کہا کہ عشرت العباد گورنر کے منصب کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں لہذا انہیں چاہیے کہ فوری طور پر مستعفیٰ ہوجائیں۔ دوسری جانب پی پی کے نومنتخب صدر سندھ نےبھی گورنر سندھ اور مصطفیٰ کمال کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’شہر کراچی کو تعصب کی سیاست اور دہشت گردی نے تباہ کردیا، آج جرم کے ساتھی ایک دوسرے کے راز کھول رہے ہیں‘‘

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں مردم شماری غلط ہوئی اسی وجہ سے شہر میں مسائل زیادہ ہیں

کراچی میں مردم شماری غلط ہوئی اسی وجہ سے شہر میں مسائل زیادہ ہیں

کراچی: صفائی کے 20 دن میں 48 ہزار ٹن کچرا نالوں سے صاف کیا گیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے