ہواوے, کے صارفین, مشکلات, کا شکار, ہوسکتے ہیں

ہواوے کے صارفین مشکلات کا شکار ہوسکتے ہیں

ہوائے کے موجودہ صارفین ابھی ایپس اور گوگل پلے سروس کو اپڈیٹ کرنے کے اہل ہوں گے لیکن امکان ہے کہ اسی سال گوگل کے اگلے ورژن کے لانچ ہوتے ہی یہ ہواوے کی ڈیوائسز پر دستیاب نہیں ہوسکیں گی

ہواوے اینڈرائڈ اوپریٹنگ سسٹم اوپن سورس لائسنس کے ذریعے اس نئے ورژن کو استعمال کر سکے گا۔
امریکی پابندیوں کے بعد ہواوے کے چیف ایگزیکٹو رین زینگ فئی نے جاپانی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پہلے سے ہی اس کے لیے تیار تھے۔
کئی ممالک کی جانب سے ہواوے پر پہلے ہی شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔سمجھا جاتا ہے کہ چین کی جانب سے ہواوے کی مصنوعات کو نگرانی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کی جانب سے ان تمام الزامات کی تردید کی جا چکی ہے۔
ہواوے کی جانب سے تردید کے باوجود کچھ ممالک نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 5 جی موبائل نیٹ ورکس میں ہواوے کی مصنوعات کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باسکٹ بال, کی چیمپئن بننے, والی ٹیم کے جشن میں, فائرنگ سے 2 افراد, زخمی

باسکٹ بال کی چیمپئن بننے والی ٹیم کے جشن میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی ٹورنٹو ریپٹرز کی پریڈ میں اسٹیج پر موجود تھے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے