ایک ماہ تک, جاری رہنے والی حج پروازوں, کا آغاز جولائی, کے پہلے, ہفتے سے, ہوجائے گا

ایک ماہ تک جاری رہنے والی حج پروازوں کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے ہوجائے گا

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے اتوار کے روز جاری ہونے والے بیان میں بتایا کہ قرعہ اندازی کی نئی تاریخ کا اعلان وفاقی کابینہ سے منظوری ملنے کے بعد کیا جائے گا

سعودی عرب نے پاکستان کو 16 ہزار پاکستانیوں کا اضافی حج کوٹہ جاری کیا ہے جس میں سے 60 فیصد انہیں تفویض کیا جائے گا جنہوں نے سرکاری حج اسکیم میں درخواست جمع کروائی تھی لیکن قرعہ اندازی میں ناکام رہے۔
ناکام درخوست گزاروں کے متعلقہ بینکس سے رقم واپس وصول کرنے کے باوجود انہیں قرعہ اندازی میں شامل کرلیا جائے گا البتہ اب ہونے والی قرعہ اندازی میں منتخب ہونے کی صورت میں انہیں 4 روز کے اندر رقم جمع کروانی ہوگی۔
رواں برس سرکاری حج اسکیم کے تحت 2 لاکھ 16 ہزار 542 درخواستیں موصول ہوئی تھی جس میں سے ایک لاکھ 7 ہزار 526 درخواست گزار 11 مارچ کو ہونے والی قرعہ اندازی میں کامیاب قرار پائے تھے۔
دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے عہدیدار نے بتایا کہ آئندہ ماہ جون میں حج پروازوں کے شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔

عارضی شیڈول کے مطابق ایک ماہ تک جاری رہنے والی حج پروازوں کا آغاز جولائی کے پہلے ہفتے سے ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے