معیشت, کی بہتری کے, لیے راہ نکالنے, سے متعلق, امور پر, تبادلہ خیال

معیشت کی بہتری کے لیے راہ نکالنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تاجر حضرات کو انٹرنیشنل مارنیٹر فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے متعلق آگاہ کیا

ملاقات کے دوران فریقین کے درمیان مارکیٹ صورتحال اور معیشت کی بہتری کے لیے راہ نکالنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کاروباری حضرات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذراعت اور چھوٹی صنعتوں میں ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کریں۔
ان کاروباری شخصیات میں سے کچھ نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ حکومت کاروباری شخصیات کے واجبات کی کلیئرنس کے لیے اقدامات کریں تاکہ ردِ عمل کے طور پر وہ معاشی سرگرمیوں کا آغاز کر سکیں گے۔
اس کے علاوہ ملاقات کے دوران تاجر برادری کا کہنا تھا کہ حکومت فائدہ مند شعبوں پر توجہ دینے کے بجائے تمام شعبوں پر توجہ دے۔
ملک میں بڑھتے ہوئے بجلی کے نرخ سے پریشان تاجر برادری کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ وہ صنعتی ترقی کے لیے بجلی کے نرخ میں استحکام لے کر آئیں۔
ملکی برآمدات کو بڑھانے سے وفد نے ایک ’ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ‘ قائم کرنے کا بھی مشورہ دیا جس کی مدد سے صنعتی نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا جاسکے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تاجر حضرات کی تجاویز سے فائدہ اٹھانے کے لیے وہ ان سے باقاعدہ ملاقاتیں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے