بھارت کی ایل او سی کے بعد ورکنگ باؤنڈری پر اشتعال انگیزی، پاکستان کا بھی منہ توڑ جواب

راولپنڈی: بھارت مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد جذبہ آزادی کی لہر کو دبانے میں ناکام ہوا تو اس نے لائن آف کنٹرول پر  اشتعال انگیزی شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ شہری شہید ہوئے اور اب اس نے ورکنگ باؤنڈری پر بھی فائرنگ کا سلسلہ شروع کردیا ہے تاہم یہاں بھی پاکستان نے انہیں منہ توڑ جواب دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے شکر گڑھ سیکٹر پر چک امرو گاؤں کے شمال میں صبح 9 بجے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جو کہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی  منہ توڑ جوابی کارروائی کی گئی جس کی وجہ سے بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے چند روز قبل لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بے گناہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا تھا جب کہ بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی کے نتیجے میں 28 سالہ نوجوان شہید اور خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آج پھر طلب کرلیا

لاہور: نیب نے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آج پھر طلب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے