جاپان کا, آئندہ 5 سال کے ,عرصے میں 3 لاکھ 40 ہزار ہنرمند, افراد کو, ملازمت دینے, کا ارادہ

جاپان کا آئندہ 5 سال کے عرصے میں 3 لاکھ 40 ہزار ہنرمند افراد کو ملازمت دینے کا ارادہ

اسلام آباد: جاپانی سفارت خانے میں ترقیاتی و اقتصادری شعبے کے سربراہ یوجی توکیتا کا کہنا تھا کہ ’جاپان میں پاکستانیوں کو مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں اسٹیک ہولڈرز نے دلچسپی ظاہر کی ہے اور میں نے ان مواقع کی تلاش کے سلسلے میں وزارت خارجہ، وزارت تعلیم، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کمیشن اور شعبہ اقتصادی امور سے بات چیت کی ہے‘

حکام کے مطابق جاپانی حکومت اس ضمن میں فلپائن، کمبوڈیا، منگولیا، میانمار اور نیپال کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرچکی ہیں جبکہ ویت نام کے ساتھ سمجھوتہ طے ہونے کے قریب ہے۔
پاکستان اور جاپان کے درمیان بھی فروری میں ٹیکنیکل انٹرن ٹریننگ پروگرام کے سلسلے میں ٹوکیو میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے۔
دونوں حکومتوں کے درمیان پہلا باضابطہ سمھجوتہ تھا جس سے پاکستانی کارکنان کے لیے جاپانی مارکیٹ کھلیں گی۔
یہ میمورنڈم دونوں ممالک کے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور پاکستان کے انسانی وسائل اور اقتصادی ترقی میں اہم ترین کردار ادا کرے گا۔
یوجی توکیتا کا کہنا تھا کہ انٹرن ٹریننگ پروگرام اسکلڈ ورکر پروگرام سے مختلف ہے اور یہ نجی شعبے میں پاکستانی اور جاپانی کمپنیوں کے درمیان براہِ راست رابطہ قائم کرے گا۔
جاپانی حکام کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستانی قابلیت کو خصوصی جاپانی کمپنیاں اور کاروباری افراد زیادہ سراہیں گے۔
جاپان میں ملازمت کی غرض سے جانے والے تمام ہنرمند کارکنان کو کمپنی کے ساتھ ملازمت کے معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل مہارت اور جاپانی زبان کا امتحان پاس کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

مہمند: مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے