ڈاکٹرز, کی ہڑتال, کے, باعث شہریوں کو, شدید پریشانی, کا سامنا

ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

 پشاور: ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریض طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر پریشان ہیں اور نجی اسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں

 

خیبرپختونخواحکومت نے ہڑتالی ڈاکٹروں سے رابطہ کیا ہے اور ہڑتال فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔
خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل کا کہنا ہے وزیراعلیٰ نے 21 مئی کو طلب کیا ہے۔
وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے گا، کسی کواجازت نہیں دیں گے کہ او پی ڈیز بند کرے اور ڈاکٹرز کو کام کرنے نہ دے، جواحتجاج کرنا چاہتے ہیں کریں
ہمیں کوئی اعتراض نہیں، رخنہ ڈالنے والے ڈاکٹرز کی فہرستیں تیار کرلی ہے انہیں شوکاز نوٹس جاری کریں۔
ڈاکٹرز کو کوئی دھمکی نہیں دے رہا مگر بتانا چاہتا ہوں حکومت کمزور نہیں، حکومتی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیاتو کارروائی کریں گے،شوکت شوکازنوٹس دینے کے بعد ڈاکٹرز کی نوکری بھی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خیبر پختونخواحکومت کو2 ارب43 کروڑ روپے کا نادہندہ قرار دے دیا

خیبر پختونخواحکومت کو2 ارب43 کروڑ روپے کا نادہندہ قرار دے دیا

پشاور:وزارت پانی وبجلی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق مرکزاورصوبائی حکومتیں خیبرپختونخوا کی194ارب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے