ہمیں, آج بھی نہیں, معلوم کہ, انہیں کیوں, قتل کیا گیا

ہمیں آج بھی نہیں معلوم کہ انہیں کیوں قتل کیا گیا

استنبول: امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کے سامنے بات کرتے ہوئے خدیجہ نے کہا کہ ‘مجھے سمجھ نہیں آتی کہ دنیا نے اس بارے میں اب تک کچھ کیوں نہیں کیا ہے

صحافی کے قتل پر انہوں نے امریکی کانگریس سے نئی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے کہا تھا کہ یہ مسئلہ حل ہو جائے گا، تاہم 7 سے 8 ماہ بعد بھی ہمیں کچھ نہیں نظر آرہا جس کی وجہ سے میں آج یہاں آئی ہوں’۔
گزشتہ سال 2 اکتوبر کو جمال خاشقجی استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں داخل ہوئے تھے تاہم وہ واپس نہیں آئے۔
جمال خاشقجی کو، جو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ناقد رہے، قونصل خانے میں ہی سعودی ٹیم کی جانب سے قتل کردیا گیا تھا۔
امریکی حکام نے جمال خاشقجی کے قتل کی ذمہ داری سعودی حکومت کے اعلیٰ عہدیداران پر عائد کی تھی۔
امریکی خفیہ ایجنسی ‘سی آئی اے’ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ محمد بن سلمان نے صحافی کے قتل کے احکامات دیئے تھے، تاہم سعودی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ قتل کے واقعے میں ملوث نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کی اس رپورٹ کو ‘قبل ازوقت’ قرار دیا تھا۔
جمال خاشقجی کی منگیتر کا کہنا تھا کہ وہ امریکا اس امید کے ساتھ آئی ہیں کہ ان کے منگیتر کے قتل پر ردعمل دینے میں واشنگٹن ان کی مدد کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی، تاہم وہ اس لیے نہیں آئیں کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ردعمل پر بھروسہ نہیں رکھتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

باسکٹ بال, کی چیمپئن بننے, والی ٹیم کے جشن میں, فائرنگ سے 2 افراد, زخمی

باسکٹ بال کی چیمپئن بننے والی ٹیم کے جشن میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی

ٹورنٹو: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی ٹورنٹو ریپٹرز کی پریڈ میں اسٹیج پر موجود تھے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے