ختم شدہ سائبر, کرائم نیٹ, ورک روسی میل ویئر, استعمال کرتا, تھا

ختم شدہ سائبر کرائم نیٹ ورک روسی میل ویئر استعمال کرتا تھا

دی ہیگ: یورپی پولیس ایجنسی یوروپول کا کہنا ہے کہ جارجیا، مولڈوا، یوکرائن اور امریکا میں اس جعل سازی کے خلاف کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے جبکہ امریکا میں 5 روسی شہریوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا، تاہم وہ ابھی مفرور ہیں

 

ختم شدہ سائبر کرائم نیٹ ورک روسی میل ویئر استعمال کرتا تھا جس نے دنیا بھر میں لوگوں کے 10 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد رقم لوٹی۔
یوروپول نے یہ بھی بتایا کہ یہ منظم سائبر کرائم نیٹ ورک 10 کروڑ امریکی ڈالر لوٹنے میں ملوث ہے جس نے دنیا بھر میں 41 ہزار افراد کو نشانہ بنایا جن میں زیادہ تر کاروباری افراد اور ان کے اداروں کے بینک اکاؤنٹس تھے۔
جرمنی اور بلغاریہ کی پولیس بھی اس معاملے کی تحقیقات میں مدد کر رہی ہے۔
یہ سائبر کرائم گینگ گوزنیم نامی میلویئر استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے کمپیٹر سے ان کے بینکنگ کی لوگن ڈیٹیل حاصل کرتے تھے اور پھر ان اکاؤنٹس سے پیسے کو منتقل کرتے تھے۔
مذکورہ رقم کا زیادہ تر حصہ امریکا اور پھر دیگر اکاؤنٹس میں بھیجا گیا۔
امریکی ریاست پینسلوانیہ کے ایک مغربی ضلع کے اٹارنی جنرل اسکاٹ بریڈی کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بین الاقوامی کوششوں کی ایک لازوال مثال ہے۔
معصوم امریکی اور یورپی شہری سمجھتے تھے کہ وہ ایک سمپل انوائس پر کلک کر رہے ہیں لیکن دراصل وہ ہیکرز کو اپنی سب سے حساس معلومات دے رہے تھے۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ‘گوزنیم’ نامی اس نیٹ ورک کا مبینہ سربراہ الیگزینڈر کونوولف کا تعلق جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی سے ہے جس نے اپنا آن لائن نام ‘نون’ رکھا ہوا تھا جسے جارجیا سے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے