نوشہرو فیروز, کے, علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی, حادثے کا شکار

نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار

پڈعیدن: ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی متاثرہ ٹرین کے کنٹینرز الٹ گئے

متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کرلی گئی ہے جبکہ اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیے گئے ہیں۔
ڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد کراچی سے لاہور اور پشاور جانے اور وہاں سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے۔
گرین لائن ایکسپریس کو پڈعیدن ریلوے اسٹیشن پر جبکہ خیبرمیل کو باندھی ریلوے اسٹیشن پرروک لیا گیا ہے۔
ملت ایکسپریس کو رانی ریلوے اسٹیشن اور کراچی سے سکھر آنے والی سکھر ایکسپریس کو نواب شاہ میں روک لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ سےانٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سےانٹر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کی ملاقات

کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کامرس گروپ میں پہلی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے