گزشتہ, روزبھی ڈالرکی قیمت خرید, میں 5 روپے 61 پیسے ,کا اضافہ

گزشتہ روزبھی ڈالرکی قیمت خرید میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ

کراچی: جمعے کے روزانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ڈالرکی قدرمزید بڑھ کر149 روپے 30 پیسے کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی

گزشتہ روزبھی ڈالرکی قیمت خرید میں 5 روپے 61 پیسے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر147 روپے کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی تھی۔
اسٹاک ایکسچنج میں کاروبارکے آغاز میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ اسٹاک ایکس چینج میں مندی کی شدت 898 پوائنٹس کی کمی تک پہنچ گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس مزید گھٹ کر33093 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 105 ارب روپے ڈوب چکے ہیں۔
آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے تحت پاکستان کو روپے کی قدرمیں 20 فیصد تک کمی کرنا ہے۔ اسی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈالر کی خریداری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جولائی میں ملکی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد: رواں سال جولائی میں ملکی برآمدات میں 14 فیصد اضافہ ہوا، ملکی برآمدات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے