وزیراعظم, کامیاب نوجوان پروگرام ' کے تحت, نوجوانوں کو, ملازمت کے, مواقع

وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام ‘ کے تحت نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع

اسلام آباد: عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ ماضی میں یوتھ سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا لیکن مناسب حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے

عثمان ڈار نے کہا کہ ‘وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام ‘ کے تحت نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع، تعلیم اور ہنر مند بنانے کے لیے مختلف اسکیمیں متعارف کروائی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی سے متعلق بنیادی خاکہ مرتب کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ایک نیشنل یوتھ کونسل بھی تشکیل دی جا چکی ہے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم یوتھ پلس پورٹل تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت نوجوانوں سے ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے رائے اور تجاویز حاصل کی جاسکیں گی۔
اس پروگرام کے تحت نیشنل یوتھ ڈیولمپنٹ انڈیکس بھی تشکیل دی جائے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت 40 سے زائد مختلف شعبہ جات کی نشاندہی کی جاچکی ہے جس میں نوجوان صوبائی حکومتوں کے ساتھ اشتراک سے مستفید ہوسکیں گے۔
وزیراعظم امپلائمنٹ ایکسچینج پروگرام کی تشکیل کے لیے تعلیمی اداروں اور جامعات سے فراہم کردہ معلومات اور سروے کی بنیاد پر یوتھ ڈیٹا بیس تشکیل دیا جائے گا۔
یہ پلیٹ فارم تمام حکومتی محکموں سے منسلک ہوگا تاکہ خالی آسامیوں پر نوجوان افراد کو ملازمتیں دی جاسکیں۔
وزیراعظم اسٹارٹ اپ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے لیے آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے