ایران مخالف امریکی پابندیاں اشتعال انگیزی پر مبنی: آسٹریا

ایران مخالف امریکی پابندیاں اشتعال انگیزی پر مبنی: آسٹریا

آسٹریا کے صدر نے کہا ہے کہ ایران مخالف امریکی پابندیاں نہ صرف اشتعال انگیزی ہے بلکہ اس سے یورپی ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں.

آسٹریا کے صدر الیگزینڈر وان ڈیر بیلین نے دورہ روس کے موقع پرروس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پرافسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یورپ ابھی تک ایران سے تجارت کے لئے کوئی قابل عمل نظام قائم نہیں کرسکا.

آسٹریا کے صدر نے کہا کہ یورپ بشمول آسٹریا اور ہماری کمپنیاں بھی ایران مخالف امریکی پابندیوں کی زد میں آئے ہیں جسے ہم اشتعال انگیزی سمجھتے ہیں.

الیگزینڈر وان ڈیر بیلین کا کہنا تھا کہ عالمی جوہری ادارے نے 13 مرتبہ جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی کارکردگی کی تصدیق کی تاہم اس کے باوجود ایران پر پھر سے پابندیاں عائد ہوئیں.

انہوں نے بغیر کسی قابل قبول ثبوت کے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی پر تنقید کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ایسے اقدامات سے عالمی معاہدوں پر بھروسہ اٹھ جائے گا.

صدر الیگزینڈر وان نے کہا کہ آسٹریا اور یورپی یونین ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے حق میں ہیں.

رضاکارانہ اثاثے ظاہر کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں مظالم، کینیڈا کا بھارتی فوجیوں کو ویزہ دینے سے صاف انکار

مقبوضہ کشمیر میں مظالم، کینیڈا کا بھارتی فوجیوں کو ویزہ دینے سے صاف انکار

اوٹاوا: مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے بعد کینیڈا نے سابق بھارتی فوجی افسران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے