رضاکارانہ, اثاثے ظاہر کرنے, کا آرڈیننس, جاری کردیا

رضاکارانہ اثاثے ظاہر کرنے کا آرڈیننس جاری کردیا

اسلام آباد: اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلیے ڈیکلئریشن 30 جون تک جمع کروانا ہونگے البتہ ٹیکس پورا سال جمع کروایا جاسکے گا مگر ہر سہہ ماہی پر جرمانہ ادا کرنا ہوگا

صدارتی آرڈیننس کے مطابق غیر قانونی اثاثہ جات کو قانونی بنانے کیلئے 30 جون تک 4 فیصد ٹیکس دینا ہوگا لیکن 30 جون کے بعد اگر ٹیکس جمع کروانا ہوگا تو ٹیکس کی رقم پر 10 فیصد جرمانہ دینا ہوگا۔ دوسری سہہ ماہی میں ٹیکس کی رقم جمع کروانے پر ٹیکس کی رقم پر 20 فیصد، تیسری سہہ ماہی پر 30 فیصد اور چوتھی سہہ ماہی پر 40 فیصد جرمانہ ادا کرنا ہوگا جبکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلیے غیر منقولہ جائیدادوں پر ڈیڑھ فیصد اضافی ویلیو پر ڈیڑھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔
ایمنسٹی اسکیم کے تحت پاکستان میں ظاہر کی جانیوالی غیر ملکی کرنسی و اثاثہ جات پر ٹیکس غیر ملکی کرنسی میں ادا کرنا ہوگا۔ آرڈیننس اسکیم کے تحت 30 جون 2018 تک کے غیر ظاہر کردہ ملکی و غیر ملکی، اثاثے، سیلز اور اخراجات ظاہر کئے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں غذائی قلت کے مسئلے پر خصوصہ روشنی ڈالی

اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں غذائی قلت کے مسئلے پر خصوصہ روشنی ڈالی

اسلام آباد: بلوچستان میں تقریباً 30 فیصد گھرانے فاقے پر مجبور ہیں جبکہ دوسری جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے