گہرے, سمندر میں, کیکڑا ون بلاک میں, ڈرلنگ کا, عمل مکمل, کرلیا, گیا

گہرے سمندر میں کیکڑا ون بلاک میں ڈرلنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا

کراچی: ساحلی پٹی پر جاری کیکڑاا ون پروجیکٹ میں اہم پیش رفت سامنے آئی، 4 ماہ بعد کراچی سے 280 کلو میٹر دور زیر سمندر تیل و گیس کی تلاش کیلئے مطلوبہ ڈرلنگ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا، کیکڑا ون بلاک میں 5ہزار 470 میٹرگہرائی تک ڈرلنگ کی گئی

ای این آئی کمپنی پر مشتمل جوائنٹ وینچر نے تیل وگیس کی حقیقی مقدار کے تعین کیلئے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے ، ٹیسٹنگ کا عمل 48 سے72 گھنٹےمیں مکمل کرلیاجائےگا جبکہ تیل وگیس کی مقدار کی رپورٹ ایک ہفتےمیں تیارکی جائےگی۔
ابتدائی اندازے کے مطابق تیل وگیس کے ذخیرہ تک رسائی حاصل کرلی گئی، کیکڑا ون بلاک میں 9 ٹریلین کیوبک فٹ گیس اور خام تیل کی بڑی مقدار موجود ہوسکتی ہے، ڈرلنگ کے عمل کے دوران آپریشن ٹیم کو ہائی پریشر کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

علی محمد خان مہر, دل, کا دورہ, پڑنے سے, انتقال کر,گئے

علی محمد خان مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

گھوٹکی: خاندانی ذرائع کے مطابق علی محمد خان مہر کو جب دل کا دورہ پڑا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے