ہرسال ہندو قیدیوں, میں روزہ رکھنے, کے رحجان, میں اضافہ, ہورہا ہے

ہرسال ہندو قیدیوں میں روزہ رکھنے کے رحجان میں اضافہ ہورہا ہے

بھارت : تہاڑ کی مختلف جیلوں میں تقریباً 16 ہزار 665 قیدی موجود ہیں جس میں سے تقریباً 2 ہزار 658 ہندو اور مسلمان قیدیوں نے روزہ رکھا

انہوں نے بتایا کہ ’جیل حکام کی جانب سے مذکورہ قیدیوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تاہم گزشتہ برس کے مقابلے میں ہندو قیدیوں میں روزہ رکھنے کے رحجان میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
جیل افسر نے بتایا کہ ہندو قیدیوں نے مسلمان قیدیوں کے ساتھ روزہ رکھنے کی مختلف وجوہات بیان کیں۔
’بیشتر ہندو قیدیوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے مسلمان دوست قیدیوں سے اظہار یکجہتی کی بنیاد پر روزہ رکھتے ہیں‘۔
جیل حکام نے بتایا کہ ’ہمارے مشاہدے میں ہے کہ 80 سے 90 فیصد قیدی جیل میں مذہبی رحجات کے حامل ہورہے ہیں‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’بعض قیدیوں نے اس امر پر یقین کا اظہار کیا کہ اگر وہ خدا کو خوش رکھیں گے تو جلد رہائی مل سکتی ہے‘۔
اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ ’چند قیدیوں نے مذہب کو سکون حاصل کرنے کا ذریعہ قرار دیا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مذکورہ عمل صرف تہاڑ جیل میں نہیں بلکہ دیگر جیلوں میں بھی دیکھنے میں آتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں

بنگلا دیش, نےپاکستانی, شہریوں کے لیے ویزے, کا اجرا روک, دیا

بنگلا دیش نےپاکستانی شہریوں کے لیے ویزے کا اجرا روک دیا

ڈھاکا: بنگلادیش کے ہائی کمشنر نے گزشتہ چار ماہ سے پاکستانی حکومت کی جانب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے