کان میں پھنسے2چینی انجینئرز کی لاشیں برآمد

ضلع لسبیلہ میں کنراج کی کان میں پھنسے دو انجینئرزکی لاشیں 27روز بعد نکال لی گئیں۔دونوں انجینئرز کی لاشوں کو ایف سی اور پولیس کی سیکورٹی میں ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا جبکہ محنت کش محمد انور جاموٹ کی تلاش کاکام جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 ستمبر کو کان میں لفٹ گرنے سے چار چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی الیکٹریشن کان کے اندر کافی گہرائی میں جاگرے تھے۔

کان میں گرنے والےدو چینی انجینئرز شافٹ تک پہنچنے میں کامیاب رہے اور سیڑھیوں کے ذریعے اوپر آگئے تھےلیکن دو چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی محمد انور کان کے اندر ہی پھنس گئے تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں

ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیكل چلانے والوں كے خلاف بھی كارروائیاں تیز

ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیكل چلانے والوں كے خلاف بھی كارروائیاں تیز

كوئٹہ: ٹریفک پولیس نے گزشتہ صرف چار روز میں شہر كے مختلف چوراہوں پر كریک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے