قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 359 رنز بنائے

قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 358 رنز بنائے

برسٹل: تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 359 رنز کا ہدف دے دیا۔

قومی ٹیم کا آغاز ایک بار پھر اچھا نہ رہا اور اوپننگ جوڑی صرف 7 رنز پر ٹوٹ گئی، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 359 رنز بنائے، عماد وسیم 22،فہیم اشرف 13اور شاہیں آفریدی 7 رنز پر پویلین لوٹے جب کہ حسن علی 18 اور جنید خان صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ فخر زمان اس بار فیل ہوگئے اور صرف 2 رنز پر چلتے بنے جب کہ بابر اعظم بھی لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 15 رنز پر بولڈ ہوگئے۔

27 رنز پر وکٹیں گرنے کے بعد حارث سہیل اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 68 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم حارث سہیل 95 کے مجموعے پر رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 41 رنز بنائے۔
کپتان سرفراز احمد نے اوپنر امام الحق کے ساتھ مل کر 65 رنز جوڑے اور 27 رنز پر پویلین لوٹ گئے جب کہ امام الحق نے 97 گیندوں پر سنچری مکمل کی ، وہ 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 16 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

آصف علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43 گیندوں پر 52 رنز بنائےجس میں 3 زبردست چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

لگاتار چیمپیئنز لیگ, کا دوسرا فائنل کھیلنے, کی امیدوں پر پانی, پھیرنے کی, پوری کوشش

لگاتار چیمپیئنز لیگ کا دوسرا فائنل کھیلنے کی امیدوں پر پانی پھیرنے کی پوری کوشش

چیمپیئنز لیگ کا سیمی فائنل دو مراحل پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ دونوں میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے