بھارت ہمارا سب سے اہم معاشی، سیاسی اور علاقائی شراکت دار ہے

بھارت ہمارا سب سے اہم معاشی، سیاسی اور علاقائی شراکت دار ہے

نئی دہلی: ایرانی وزیر خارجہ جاوید ظریف اپنے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کے لیے بھارت پہنچ گئے

جاوید ظریف کا کہنا تھا کہ ’بھارت ہمارا سب سے اہم معاشی، سیاسی اور علاقائی شراکت دار ہے۔

بھارت چین کے بعد ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار تھا تاہم واشنگٹن کی جانب سے ایران پر پابندیوں کے دوبارہ اطلاق سے اس نے در آمدات ترک کردی ہیں۔

امریکا کی ایران پر نئی پابندیوں کے بعد بھارت کی جانب سے ایرانی تیل کی خریداری ترک کرنے کے فیصلے پر بات چیت کے لیے ایران کے وزیر خارجہ جاوید ظریف نئی دہلی پہنچ گئے۔

جاوید ظریف کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارا سب سے اہم معاشی، سیاسی اور علاقائی شراکت دار ہے۔ ہم بھارت سے مختلف امور پر مشاورت کرتے رہتے ہیں اور میں اپنے ہم منصب سے خطے میں حالیہ پیش رفتوں اور باہمی تعلقات پر مشاورت کے لیے آیا ہوں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور 6 عالمی قوتوں کے درمیان تہران کے جوہری پروگرام محدود کرنے کے لیے کیا گیا معاہدہ ختم کرنے کے بعد واشنگٹن چاہتا ہے کہ ایرانی تیل کی بر آمدات ختم ہوجائیں۔

جاوید ظریف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے امریکا صورتحال کو کشیدگی کی طرف لے جارہا ہے، ہم کشیدگی نہیں چاہتے لیکن ہم نے ہمیشہ اپنا دفاع کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

بنگلا دیش, نےپاکستانی, شہریوں کے لیے ویزے, کا اجرا روک, دیا

بنگلا دیش نےپاکستانی شہریوں کے لیے ویزے کا اجرا روک دیا

ڈھاکا: بنگلادیش کے ہائی کمشنر نے گزشتہ چار ماہ سے پاکستانی حکومت کی جانب سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے