انوشکا نے بولی وڈ کو خیرباد کہہ دیا؟

انوشکا نے بولی وڈ کو خیرباد کہہ دیا ؟

انوشکا شرما آخری فلم زیرو میں نظر آئی تھیں، جس کی ناکامی کے بعد سے انہوں نے کسی نئی فلم کا اعلان نہیں کیا۔

فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان اور کترینہ کیف نے بھی انوشکا کے ساتھ کام کیا، فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی جبکہ اسے منفی ریویوز بھی ملے۔

فلم زیرو کی ناکامی کے بعد ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ انوشکا شرما نے بولی وڈ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تاہم اب انوشکا شرما نے خاموشی توڑ دی انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ’گزشتہ تین سال سے میں کافی مصروف رہی، فیشن میں کام کیا، کئی ایسے کردار بھی ادا کیے جو بہت زیادہ چیلنجنگ تھے، ایک ہی سال میں پری، سوئی دھاگا اور زیرو جیسی فلموں میں کام کیا، سب ایک دوسرے سے منفرد تھے، یہ آسان نہیں ہوتا‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ میں اب اپنے کیریئر میں اس موڑ پر آچکی ہوں جہاں مجھے فلمیں صرف اس لیے کرنے کی ضرورت نہیں کہ مجھے اپنا وقت پورا کرنا ہو‘۔

 

یہ بھی پڑھیں

حنا الطاف کی منیب پر تنقید نے اہلیہ ایمن خان کو طیش دلادیا

حنا الطاف کی منیب پر تنقید نے اہلیہ ایمن خان کو طیش دلادیا

اداکارہ حنا الطاف نے حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران اداکار منیب بٹ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے