شیخ رشید کیخلاف, توہین عدالت کیس, کی, سماعت

شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی

گرلزگائیڈ کی وکیل عائشہ حامد نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے اسپتال کا فیتہ کاٹا ، شیخ رشید نے ڈی سی کوکہا عدالتی حکم کی پرواہ نہیں ، راشد شفیق نے خود موقع پرآکردیوارگروائی ،لڑکیوں اوران کی ٹرینرز کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
جسٹس اعجازالاحسن نے گرلزگائیڈ کی زمین پرقبضے اور عدالتی حکم عدولی پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریماکس دیئے کہ کیا پنجاب حکومت قبضہ گروپ بن گئی ہے؟گرلزگائیڈ کی زمین پرکوئی قبضہ نہیں ہوگا ،عدالتی حکم کے باوجود دیوارکیوں گرائی گئی؟ ہیلی کاپٹراتارنے کیلئے دیوارگرائی اوردرخت کاٹے ۔
پنجاب حکومت گرلزگائیڈ کوتحفظ نہیں دے گی توکسی اورکوکہیں گے ، بہترہے بات وہاں تک نہ لےکرجائیں
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے آج ہی دیوار کی تعمیرشروع ہونے کی یقین دہانی کروائی ۔
بینچ سربراہ نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت آخر راولپنڈی میں کرکیا کررہی ہے؟کیا اسپتال تک ہیلی کاپٹرکے علاوہ کوئی سواری نہیں جاتی؟،عدالت کو اپنے حکم پرعمل کروانا آتا ہے ، کمشنر،ڈی سی اور جن کے حکم پر دیوارگرئی گئی وہ سب ملزم ہیں ۔
عدالت نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو طلب کرتے ہوئے سماعت ایک روز کیلئے ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت, مخالف, مظاہروں کا, آغاز فیصل آباد سے, کیا جائے گا

حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز فیصل آباد سے کیا جائے گا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی حکومت نے لوگوں کی زندگی کو مشکل بنادیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے