اگلے, چاند مشن کا, نام ’ آرتیمس ‘ ہوگا

اگلے چاند مشن کا نام ’ آرتیمس ‘ ہوگا

ناسا: مارچ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی خلائی مشن 2028 کی تاریخ میں 4 برس کی کمی کرکے پہلی مرتبہ خاتون خلا باز کو چاند کی سطح پر بھیجنے کا عہد کیا تھا

 

ناسا کے سربراہ جم برائڈنسٹائن نے صحافیوں کو بتایا کہ خلائی ایجنسی کو دی گئی مدت کو پورا کرنے اور خلائی گاڑی کی تیاری کے لیے اضافی ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہوگی۔
میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ اضافی سرمایہ کاری ناسا کی جانب سے 2024 تک چاند کی سطح پر انسان بھیجنے کی کوششوں کی ادائیگی کا ابتدائی حصہ ہے‘۔
جم بریڈینسٹن نے کہا چاند مشن کا نام ’ آرتیمس ‘ یونانی افسانوی چاند کی دیوی اور اپولو کی جڑواں بہن کے نام سے منسوب ہے۔
امریکا نے اپولو پروگرام کے تحت 1969 اور 1972 کے درمیان 12 امریکی خلا بازوں کو چاند پر بھیجا تھا۔
ناسا کا سالانہ بجٹ مجموعی طور پر 21 ارب 50 کروڑ ڈالر ہے اور مالی سال 2019 میں ایجنسی نے آرتیمس مشن کے 3 ضروری عناصر اوریون خلائی جہاز بنانے، اسپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) ہیوی راکٹ اور لیونر اوربٹل مِنی اسٹیشن کی تیاری میں 4 ارب 50 کروڑ ڈالر خرچ کیے۔
ماہرین اور قانون ساز کو تشویش ہے کہ ناسا، چاند مشن کے لیے طے شدہ مدت کو ایس ایل ایس کی تیاری میں طویل تاخیر کی وجہ سے پورا نہیں کرسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

مقبوضہ کشمیر میں مظالم، کینیڈا کا بھارتی فوجیوں کو ویزہ دینے سے صاف انکار

مقبوضہ کشمیر میں مظالم، کینیڈا کا بھارتی فوجیوں کو ویزہ دینے سے صاف انکار

اوٹاوا: مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے بعد کینیڈا نے سابق بھارتی فوجی افسران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے