،آپ کمیٹی, کو بتائیں کہ, آئی ایم ایف پروگرام میں, کیا طے کیا گیا

،آپ کمیٹی کو بتائیں کہ آئی ایم ایف پروگرام میں کیا طے کیا گیا

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس کے دور ان سید نوید قمر نے کمیٹی چیئرمین شپ کیلئے اسد عمر کو نامزد کیا اور اسد عمر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا چیئرمین منتخب کر لیا، جس پر اسد عمر نے تمام ممبران کا بہت شکریہ ادا کیا

سید نوید قمر نے کہا کہ سابق چیئرمین فیض اللہ نے بیت اچھے طریقے سے کمیٹی چلائی ،آپ کمیٹی کو بتائیں کہ آئی ایم ایف پروگرام میں کیا طے کیا گیا ۔
نفیسہ شاہ کا کہنا تھا اسد عمر جیسے شخص کی سربراہی میں فنانس کمیٹی کی اہمیت بہت بڑھ جائے گی، آپ کو آئی ایم ایف پروگرام کی کافی پیچیدگیوں کا علم ہے، کمیٹی کو بتائیں کہ آپ کا پروگرام سخت تھا یہ اب سخت شرائط مانی گئیں ۔
حناربانی کھر نے کہا کہ عام طور پر لوگ وزیر بننا چاہتے ہیں مگر آپ نے کمیٹی کی چیئرمین شپ لے کر ایم فیصلہ کیا، آپ پر اب ذمہ داری ہوگی کہ کمیٹی کو تمام تفصیلات فراہم کی جائیں ۔
چیئرمین خزانہ کمیٹی اسد عمر کا کہنا تھا آئی ایم ایف کیلئے کئی دفعہ بول چکا ہے ،آئی ایم ایف پروگرام پر کمیٹی کو بریفنگ دی جانی چا ہیے ، حکومت کو طے شدہ پروگرام ملتا ہے،کمیٹی اس میں تبدیلی کا کہہ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت, مخالف, مظاہروں کا, آغاز فیصل آباد سے, کیا جائے گا

حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز فیصل آباد سے کیا جائے گا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی حکومت نے لوگوں کی زندگی کو مشکل بنادیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے