خادم حسین رضوی, اور پیر افضل قادری, کی, ضمانت منظور

خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی ضمانت منظور

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے پیر افضل قادری کی ضمانت 15 جولائی تک منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا

انھیں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی توہین مذہب کے مقدمے میں رہائی کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا
تحریکِ لبیک کے ترجمان پیر اعجاز اشرفی نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے ڈیویژن بنچ نے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔
گذشتہ برس نومبر میں املاک کو نقصان پہچنانے، لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ملک بھر سے 1800 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے تھے۔
نومبر 2017 میں سابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کے دورِ حکومت میں جب اس جماعت کے کارکنوں نے فیض آباد پر دھرنا دیا تھا تو اُس وقت بھی اس جماعت کی قیادت، خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت درجنوں افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ اس وقت یہ جماعت ملک بھر میں توجہ کا مرکز بنی۔
آسیہ بی بی کی بریت کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں ان کی جماعت کی جانب سے تین دن تک ملک بھر میں مظاہروں کے ساتھ ساتھ خادم حسین رضوی کے ٹوئٹر ہینڈل سے سے مسلسل ٹویٹس جاری ہوتی رہیں جس میں پنجاب اسمبلی کے سامنے کارکنان سے دیے گئے خطاب کی ویڈیوز اور پیغامات شامل ہوتے تھے۔
ان ٹویٹس کے جواب میں کئی لوگوں نے شکایت کرتے ہوئے ٹوئٹر کی انتظامیہ اور اس کے بانی سے مطالبہ کیا کہ ان کا اکاؤنٹ بند کیا جائے کہ وہ اس کے ذریعہ ہرزہ آرائی کرتے ہیں اور نفرت پر مبنی پیغامات جاری کرتے ہیں جو کہ ٹوئٹر کی پالیسیوں کے خلاف ہے۔ جس کے بعد تحریک لبیک کے سربراہ کا اکاؤنٹ بند کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

حکومت, مخالف, مظاہروں کا, آغاز فیصل آباد سے, کیا جائے گا

حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز فیصل آباد سے کیا جائے گا

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی حکومت نے لوگوں کی زندگی کو مشکل بنادیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے