مسلمانوں نے, اسلام کی, اصل روح کا, مظاہرہ کیا

مسلمانوں نے اسلام کی اصل روح کا مظاہرہ کیا

کرائسٹ چرچ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوٹریس نے کرائسٹ چرچ میں دہشت گردحملوں کا نشانہ بننے والی النوراورلن ووڈ مساجد کا دورہ کیا اور پھول رکھے

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن بھی ان کے ہمراہ تھی۔
نتونیوگوٹریس کا کہنا تھا محبت کا پیغام لے کرمسلمانوں سے اظہاریکجہتی کے لئے آیا ہوں، مسلمانوں نے اسلام کی اصل روح کا مظاہرہ کیا۔
اقوام متحدہ کا کہنا تھا سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبيا، تعصب اور نسل پرستی کے جذبات میں اضافہ ہورہا ہے، ہ مذہبی تعصب کے بڑھاوے کو کم کرنے کی ضرورت ہے، نفرتوں کے بجائے محبت بانٹنی ہے۔
چند روز قبل برطانوی شہزادے ولیم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کےہمراہ کرائسٹ چرچ کی النور مسجد کا دورہ کیا تھا اور سانحہ کے شہداء کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا تھا نیوزی لینڈ نے ثابت کردیا کہ نفرت کی جنگ کو محبت سے جیتا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے