شہید چاروں, اہلکاروں, کی نمازجنازہ, پولیس لائن, میں, ادا کردی, گئی

شہید چاروں اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی

بلوچستان: گزشتہ روزکوئٹہ کی منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں شہید چاروں اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی

نمازجنازہ میں وزیراعلی’ بلوچستان جام کمال، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ سمیت اعلی سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایک گھناؤنی سازش کے تحت صوبے اور ملک میں امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔

گزشتہ روزمنی مارکیٹ میں مسجد کے باہرنمازیوں کی حفاظت کے لیے موجود پولیس وین امن کے دشمنوں کا نشانہ بنی تھی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

چمن میں کلی ٹاکی میں خسرے سے متاثرہ 5 بچے دوران علاج جاں بحق ہو گئے

چمن میں کلی ٹاکی میں خسرے سے متاثرہ 5 بچے دوران علاج جاں بحق ہو گئے

چمن: صوبہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے چمن میں ایک ہی گاؤں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے