گند م, اور, آٹے کی قیمتوں, کا نیا بحران, پیدا ہونے, کا خطرہ

گند م اور آٹے کی قیمتوں کا نیا بحران پیدا ہونے کا خطرہ

کراچی: فلورملز مالکان نے گندم کی ممکنہ قلت اور قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافے کے خطرات کے پیش نظرسندھ سے گندم کی بین الصوبائی منتقلی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے

سندھ سے یومیہ 10 ہزار ٹن گندم کی پنجاب کوترسیل کی جا رہی ہے جس سے سندھ میں 20 روز قبل سیزن کے آغاز پر 30 روپے فی کلوگرام پرفروخت ہونے والی گندم کی قیمت 3 روپے 50 پیسے کے اضافے سے 33 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگئی ہے۔
پنجاب میں ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں 15 تا 20 فیصد گندم کی فصل ضائع ہوگئی ہے جبکہ گندم کی کوالٹی بھی20فیصد متاثر ہوئی ہے جس کے باعث سندھ سے گندم کی یومیہ1لاکھ بوریوں کی باقاعدگی کے ساتھ ترسیل ہورہی ہے۔ اس طرح سے گذشتہ 20 روز میں سندھ سے مجموعی طورپر 2لاکھ ٹن گندم پنجاب منتقل ہوچکی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سندھ کی پیداوار 45 لاکھ ٹن اور کھپت بھی45لاکھ ٹن ہے۔ موجودہ حالات کے تناظر میں سندھ سے گندم کی ترسیل پر پابندی عائد نہ کی گئی توگندم وآٹے کی قیمتوں کا نیابحران پیداہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے