علیم خان کے, خلاف کیس کی, سماعت 27 مئی, تک ملتوی, کردی

علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی

لاہور:عدالت میں سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آف شورکمپنیوں کا ریکارڈ منگوانے کے لیے یواے ای لیٹرلکھے ہیں

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ کمپنیوں کا ریکارڈ آتے ہی ریفرنس دائرکردیا جائے گا جس پروکیل علیم خان نے کہا کہ خط کا جواب 25 برسوں میں نہ آئے توپھرکیا بنے گا۔
تحریک انصاف کے رہنما کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کے پاس ریفرنس پیش کرنے کے لیے ثبوت نہیں ہیں۔
احتساب عدالت نے نیب سے حتمی رپورٹ طلب کرتے ہوئے علیم خان کے خلاف کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی۔
عدالت میں گزشتہ سماعت پر نیب پراسیکیوٹر اور علیم خان کے وکلا نے دلائل پیش کیے۔ نیب پراسیکیوٹر کے مطابق تحقیقات کافی حد تک مکمل ہو گئی ہیں۔
نیب وکیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنما کے خلاف ریفرنس دائرکرنے سے پہلے چیئرمین نیب سے منظوری لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

برسوں تک لوٹنے والے اب عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے

برسوں تک لوٹنے والے اب عوام کو مزید دھوکا نہیں دے سکتے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے بلاول بھٹوزرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے