حاضری, سے استثنیٰ کی, درخواست , پر فیصلہ, محفوظ

حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور: ہفتے کو لاہور کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نے رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ بیماری کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوں گے۔
نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے بغیر ملزم شہباز شریف ملک سے باہر ہیں،جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ضمانت خارج کر دی جائے۔
نیب کے وکیل نے کہا کہ یہ عدالت کا اختیار ہے،جس پرشہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کی عمر 69سال اور وہ کینسر کے مریض ہیں، بیماری کے باوجود ہر سماعت پر پیش ہوتے رہے، شہباز شریف نے پیش ہونا تھا مگر ٹیسٹ رپورٹس کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے۔
نیب کے وکیل نے کہا کہ بغیر منظوری ملک سے باہر جانا عدالتی کارروائی کی توہین ہے،جس پرشہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ نیب وکیل وقت ضائع کر رہے ہیں۔
عدالت نے شہباز شریف کے وکیل عطا تارڑ کے بولنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں سیاست نہ کریں، یہ کوئی پریس کانفرنس نہیں ہورہی، اگر وکالت نامہ ہے تو جمع کروائیں جس پر عطا تارڑ نے عدالت سے معذرت کی۔
شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے استدعا کی کہ شہباز شریف کی 2ہفتے کیلئے حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ اس بات کی یقین دہانی کروا سکتے ہیں کہ شہباز شریف 2ہفتے بعد عدالت میں پیش ہوں گے۔
امجد پرویز نے کہا کہ جی امید کی جاتی ہے کہ وہ علاج کے بعد پاکستان واپس آجائیں گے۔
نیب پراسیکیوٹر نےمخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست کو مسترد کیا جائے، گزشتہ 3سماعتوں سے وہ عدالت کے روبرو پیش نہیں ہو رہے۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر میں ان کی حاضری معافی کی درخواست خارج کرتا ہوں تو کیا شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوتے ہیں ۔
عدالت نے شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا اور کیس کی سماعت پچیس مئی تک ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں

بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں

بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پروگرام شروع کیے ہیں

لاہور: وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بزرگوں کا احساس کرنا اور خیال رکھنا ہمارا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے