وفاقی, دارالحکومت میں, ماہ صیام کی پہلی, بارش

وفاقی دارالحکومت میں ماہ صیام کی پہلی بارش

اسلام آباد: ہفتے کو وفاقی دارالحکومت میں ماہ صیام کی پہلی بارش اور بوندا باندی ہوئی تو روزے داروں نے ابرکرم پرخوشی کا اظہار کیا

بابرکت مہینے میں ابرکرم برس پڑا ،اسلام آباد اورگردونواح میں صبح ہونے والی ہلکی بارش نے موسم خوشگوارکردیا۔
گرمی کی شدت میں کمی پر روزہ دوروں نے بھی سکھ کا سانس لیا جن کا ماننا ہے کہ صبح ہونے والی بونداباندی سے موسم کی حدت میں کمی آئے گی۔
بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ، تاہم جنوبی پنجاب اور سندھ کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں ہی رہیں گے۔
اسلام آباد ہی نہیں بلکہ محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر ، سمیت پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، لاہور اور فیصل آباد ڈویژن میں بھی بارش کا امکان اورموسم ابرآلود رہنے کا امکان ظاہرکیاہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ بارش کے باعث ملک بھرکے موسم گرما کی شدت میں کمی آئی گی ، آئندہ ہفتے دن کے درجہ حرارت میں 03 سے05ڈگری کمی کا بھی امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

مہمند: مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے